پاکستان نے انڈیا اور بنگلہ دیش پر ٹیکسٹائل برآمدات میں برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع کیسے گنوایا

0

 دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کے تدارک کے لیے جب مختلف ملکوں نے لاک ڈاون لگائے تو پاکستان میں مکمل لاک ڈاون کی بجائے سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اپنائی گئی اور برآمدی شعبے کو کام کرنے کی اجازت حاصل رہی۔



اس دوران خطے کے دوسرے ممالک جن میں خاص کر انڈیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں، وہاں لاک ڈاون لگنے کی وجہ سے صنعتی کام بند ہوا تو امریکہ اور یورپ میں ہوم ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے برآمدی آرڈرز نے پاکستان کا رخ کیا جس نے پاکستان کے گارمنٹس کے شعبے کو بہت فائدہ پہنچایا۔


سیالکوٹ کے ایکسپورٹر حسن احسان بھی ان آرڈرز سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے جب ان  کے پاس امریکہ اور یورپ سے ایکسپورٹ آرڈرز کی اتنی زیادہ بھرمار تھی کہ وہ ان آرڈرز کو پورا کرنے کے لیے ورکروں کو اضافی پیسے دینے پر بھی راضی تھے۔ 


حسن احسان کے مطابق یہ ایکسپورٹ آرڈرز صرف ان کے پاس ہی وافر مقدار میں نہیں تھے بلکہ فیصل آباد، لاہور، ملتان اور کراچی میں ان مصنوعات کے برآمد کنندگان کو یورپ اور امریکہ سے زیادہ آرڈرز مل رہے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top