اس وقت پنجاب سے آٹا اور گندم آنا بند ہے۔ کچھ عرصہ آتا رہا، اب پچھلے بیس دنوں سے بالکل بند ہے۔ حکومتِ بلوچستان شور مچا رہی ہے کہ آٹا دے دیں لیکن کہیں سے کچھ جواب نہیں مل رہا ہے۔ ایسی صورت میں ایرانی بارڈر سے آنے والے آٹے سے کام چل رہا ہے۔‘
گوادر سے تعلق رکھنے والے میر بہرام بلوچ بتاتے ہیں کہ یہاں ایران سے سمگل ہو کر پہنچنے والا آٹا بھی ’کبھی کبھار کم پڑ جاتا ہے۔‘
بہرام اور ان کا خاندان آٹے کی کم از کم دو بوریاں جمع کر کے رکھتے ہیں لیکن تین ماہ سے ایک بوری لانے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ایران سے آٹا آنے کے بعد اب حالات کچھ حد تک بہتر ہیں۔ لیکن یہ بھی کبھی کبھار کم آتا ہے کیونکہ ایران میں انتظامیہ لوگوں پر پابندی لگا دیتی ہے۔

